پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی؟ پیپلزپارٹی کا بڑا دعویٰ

سیکریٹری پنجاب پی پی چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے 5 سال پورے کروانے ‏کے لیے پی ڈی ایم توڑی گئی۔

مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ آخرکار بلی تھیلےسےباہر ‏آہی گئی لوگ سوال کرتے تھے پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی، پی ڈی ایم اس لئےتوڑی عمران کے5سال ‏پورےکروانےتھے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ عمران کے 5سال پورےکرانےتھےتولانگ مارچ کاڈرامہ کیوں؟ اگر 5سال ‏پورےہی کرانےتھےتواستعفوں کاتماشہ کیوں لگایا۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بےروزگاری کےہاتھوں خودکشیاں کر رہےہیں اور ن لیگ عمران خان کے5سال ‏پورے کروا رہی ہے، عوام پس رہےہیں اورمریم بی بی عمران کے 5سال پورےکروارہی ہیں، لوگ ‏کوروناکی ناقص پالیسی سے مر رہے ہیں، ن لیگ عمران حکومت کے5سال پورےکروارہی ہے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ ہم عمران خان کےخلاف عدم اعتمادکی تحریک کےقریب پہنچ گئےتھے ‏اب سمجھ آئی پی ڈی ایم کو توڑا گیا تاکہ عمران 5سال پورےکروا سکیں، ن لیگ بتائے 5سال پورے ‏کرانےکی گارنٹی کس نےکس کو دی؟