چند دنوں میں ہزاروں کویتی ویزے کیوں جاری ہوئے؟

کویتی حکومت کی جانب سے بچوں کے لیے ’فیملی جوائننگ‘ ویزوں کے اجرا کے بعد چند دنوں میں ہی ہزاروں ویزے جاری کر دیے گئے جب کہ بڑی تعداد میں مزید ویزوں کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

کویت کی وزارت داخلہ کے امیگریشن اور پاسپورٹ امور کے محکموں نے 5 سال سے کم عمر کے بیرون ممالک پھنسے ہوئے غیر ملکی بچوں کو والدین کی جانب سےخاندان میں شامل کرنے کے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویزا جاری کرنے کے لیے مخصوص شرائط میں سے "کم از کم 500 دینار کی تنخواہ، کویت میں والد اور والدہ دونوں کے لیے درست رہائشی اجازت نامہ اور یہ کہ بچے کی عمر 5 سال سے کم ہو۔”

کویتی میڈیا کے مطابق ویزوں کے اجرا کا مرحلہ شروع ہوتے ہی صرف 20 دن میں 3ہزار ویزے جاری کیے جاچکے ہیں جن میں اکثریت شیرخوار بچوں کی ہے جب کہ کمسن بچوں کی بھی خاصی تعداد ہے جنہیں ویزے جاری کیے گئے۔

کویتی اخبار کا کہنا ہے کہ 3 ہزار فیملی جوائننگ ویزوں میں سب سے زیادہ تعداد عرب ممالک کے بچوں کی ہے جن کی عمریں بھی کم ہیں۔