جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری جڑ دی۔
کپتان ویان ملڈر جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ویان نے زمبابوے کے خلاف بلاوائیو ٹیسٹ میں 297 گیندوں پر ٹرپل سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی بنے۔
ان سے پہلےجنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ٹرپل سنچری بنائی تھی تاہم اب ملڈر نے ہاشم آملہ کا 311 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہاشم آملہ نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ اب مولڈر 367 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری بنائی ہے اور ان سے قبل تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں نے 278 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انفرادی اننگز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی برائن لارا کے پاس ہے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔