(19 جولائی 2025): بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی نے غصے میں آ کر شوہر پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ضلع باران میں بیوی اور شوہر کے درمیان گھر کے اندر نگرانی کیلیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔
دراصل شوہر گھر میں نگرانی کیلیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگا رہا تھا جس پر بیوی نے اعتراض اٹھایا کہ وہ ایسا نہ کرے۔ اس پر دونوں میں بحث ہوئی اور ایک موقع پر خاتون نے توا اٹھا کر اپنا غصہ نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ نے کمسن بچے کو گرم توے پر بٹھا دیا
بیوی نے توا سیدھا شوہر کے سر پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔ صرف یہی نہیں بلکہ ملزمہ نے ایک اور وار کر کے میاں کو لہو لہان کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی۔
زخمی شخص نے پولیس کو بتایا کہ حملے کے بعد میرا بھائی مجھے موٹھپور اسپتال لے گیا جہاں نازک حالت کے باعث باران بھیجا گیا، 14 جولائی کی شام بیوی نے توا مار کر کے زخمی کیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کے بیان کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف دفعہ 115 (2) اور 126 (2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق جوڑے کی شادی چند سال قبل ہی ہوئی ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔