قصور (14 جولائی 2025): شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا ، مقتولہ شوہرسے ناراض ہو کرمیکے چلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ کنگن پور میں شوہر نے ناراض بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت فائزہ بی بی کے نام سے ہوئی، جو شوہرسے ناراض ہو کرمیکے چلی گئی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ احمد علی بیوی کو منانے میکے گیا تھا، جہاں میاں بیوی میں جھگڑا بڑھ گیا اور شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ملزم احمدعلی موقع سےفرارہوگیا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنگن پور پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لی ےمختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں : شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل
یاد رہے گذشتہ روز نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں بیوی شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی۔
اس تکرار کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔