شوہر کا اہلیہ کو خوبصورت تحفہ، سوشل میڈیا پر وائرل

باربی گڑیا

شوہر شریک حیات کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں اور اہلیہ کی سالگرہ پر خوبصورت تحائف بھی دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شوہر نے اہلیہ کو خوبصورت تحفہ ’باربی گڑیا‘ کا دیا جسے دیکھ کر خاتون کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ خاتون نے شوہر کو بتایا تھا کہ بچپن میں کسی نے ان کی باربی گڑیا چرالی تھی۔

یوش نامی خاتون کے نام پیغام میں شوہر نے لکھا کہ ’میری پیاری اہلیہ کیلئے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کتنی چھوٹی بات ہے اور کتنا عرصہ پہلے ایسا ہوا تھا، میں ہمیشہ اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ تمہیں وہ سب کچھ مل جائے جو کچھ تم سے کھو گیا یا تم سے چھین لیا گیا، میں تم سے محبت کرتا ہوں‘۔

اس پیغام کے ساتھ ہی شوہر نے ایک خوبصورت سی باربی گڑیا بھی تحفے میں دی۔

یہ ٹوئٹ 29 جون کو شیئر کی گئی تھی اور اب تک اسے 70 لاکھ 80 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شوہر کی جانب سے اہلیہ کو باربی گڑیا تحفے میں دینے کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔