احسان فراموش بیوی کی افسر بننے کے بعد شوہر سے بے وفائی، بالکل فلمی کہانی

بھارت میں حقیقی زندگی بالی ووڈ کی فلمی کہانی بن گئی جب احسان فراموش بیوی نے شوہر کے خرچے پر افسر بننے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔

بھارت میں آئے روز سماجی زندگی میں کچھ انہونے واقعات پیش آتے ہیں جو عمومی زندگی میں دیکھنے میں نہیں آتے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کوئی فلمی کہانی ہے۔ ایسا ہی واقعے گزشتہ دنوں ریاست اتر کھنڈ میں پیش آیا جہاں احسان فراموش بیوی نے شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر افسر بننے کے بعد شوہر کو چھوڑ دیا اور ساتھی افسر سے تعلقات استوار کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ الہ آباد شہر میں پیش آیا جہاں جیوتی موریا نامی خاتون نے بیرلی شہر کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بننے کے بعد اسی وفا پرست غریب شوہر سے بے وفائی کی جس نے برسوں محنت کرکے اسے پڑھا لکھا کر افسر بننے کے قابل بنایا لیکن افسر بنتے ہی خاتون نے آنکھیں پھیر لیں اور شوہر کو چھوڑ کر دوسرے شخص سے تعلقات استوار کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق بیوی کو پڑھا لکھا کر افسر بنانے والا شوہر الوک موریا ایک غریب خاکروب ہے جس نے اپنی محدود آمدنی کے باوجود بیوی کو پڑھایا۔ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور 2015 میں جڑواں بیٹیوں کے والدین بنے۔

خاتون کے ایس ڈی ایم بننے کے بعد پورے خاندان میں خوشیاں منائی گئیں لیکن یہ خوشیاں عارضی ثابت ہوئیں۔ وفا پرست شوہر پر بیوی کے افسر بننے کے کچھ عرصے بعد یہ خبر بجلی بن کر گی کہ اس کے اپنے ساتھی افسر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور دونوں کا کافی عرصے سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ ہے۔

الوک موریا کے مطابق پہلے تو وہ کئی سال تک جیوتی اور مذکورہ شخص کی بات چیت کو پیشہ ورانہ بات چیت سمجھ کر نظر انداز کرتا رہا لیکن ایک دن بیوی کے فون میں اس کا فیس بک کھلا رہ گیا تو میسنجر پر نازیبا پیغامات دیکھ کر ساری کہانی سمجھ میں آگئی۔

الوک کے مطابق جب اس نے بیوی سے اس حوالے سے بات کی تو وہ بجائے شرمندہ ہونے کے الٹا اس پر چڑھ دوڑی اور آگ بگولہ ہوگئی۔ اس کو جیل بھجوانے کی دھمکی بھی دی اور بعد ازاں اسے جہیز خوری کے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی۔

شوہر کے مطابق جب اس نے جیوتی کو مہذب طریقے سے مذکورہ شخص سے تعلقات ختم کرنے کا کہا تو اس نے طلاق کا مطالبہ کردیا اور پھر دھکمیاں دی۔ اس موقع پر الوک نے اپنی بیوی کی مبینہ ڈائری بھی میڈیا کے سامنے پیش کی جس کے مطابق خاتون نے 2019 سے 22 تک بطور ایس ڈی ایم ماہانہ 6 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ جس کے بعد ریاستی حکومت نے خاتون کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب اس جوڑے کی فلمی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور اکثر خاتون کے رویے پر ملامت کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ شوہر سے بے وفائی پر گانے بنانے بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔