وکی لیکس نے اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب کردیا

وکی لیکس اسرائیل

غزہ: وکی لیکس نے اسرائیلی وزارتِ انٹیلی جنس کی دستاویزات جاری کردیں، جس میں فلسطینیوں کوغزہ سے بے دخل کرکے سینائی بھیجنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ، حماس حملوں کے ایک ہفتے بعد اسرائیلی وزارتِ انٹیلی جنس دستاویزات جاری کردیں گئیں۔

وکی لیکس نے 10صفحات پر مشتمل دستاویز کیں ، دستاویز میں فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے سینائی بھیجنے کا انکشاف سامنے آیا ، اسی منصوبے کے تحت شمالی غزہ کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج شمال سے جنوب کی جانب زمینی آپریشن کرے گی اور رفح تک کے راستوں کو کلیئر چھوڑا جائے گا اور مصر کے شہر شمالی سینائی میں فلسطینیوں کو خیموں میں منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے اسرائیل نے فوج کے جنگی جرائم کی انتہا کر دی، تاہم اب بھی صہیونی اسرائیل کی جانب سے غزہ کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل نےشمالی غزہ میں تمام اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی غزہ کے اسپتال خالی نہ کیے تو ان پر بمباری کریں گے۔