کیا جسپریت بمراہ آسٹریلین بلے بازوں کیلیے خطرہ ہوں گے؟

آج سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگیا بھارتی پیسر جسپریت بمراہ کا حریف ٹیم کے خلاف ریکارڈ بہتر ہے۔

ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ سے قبل بھارت اور آسٹریلیا اپنے ہتھیار جانچنے کے لیے آج سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مدمقابل آ رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم میں پیسر جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے ان کا ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ بھی شاندار ہے۔

بمراہ کا آسٹریلیا کے ساتھ مقابلوں میں ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں تو وہ کینگروز کے لیے ایک خطرہ نظر آتے ہیں۔ بھارتی پیسر اب تک آسٹریلیا کے خلاف 17 میچوں میں 37.36 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم وہ ہوم سے زیادہ آسٹریلوی میدانوں میں کینگروز کے لیے خطرناک رہے ہیں۔

22 وکٹوں میں سے انہوں نے 13 وکٹیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے 12 میچز میں حاسل کی گئی جس کے لیے ان کی اوسط 40.46 رہی جب کہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے چار میچز میں انہوں نے 39.16 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ تین وکٹیں انہوں نے نیوٹرل وینیو پر اوول میں ورلڈ کپ میچ میں حاصل کیں۔

بمراہ کی ہوم گراؤنڈ پر یہ اعداد وشمار انہیں غیر معمولی ثابت نہیں کرتے تاہم پیسر رواں سیریز میں اپنے اس ریکارڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جب کہ بہتر بولنگ کے لیے انہیں اپنی ہی ٹیم ایک حریف محمد سراج کا سامنا بھی ہوگا جو حال ہی میں ایشیا کپ میں سری لنکا کی تجربہ کار بیٹنگ کے پرخچے اڑا کر بھارت سمیت دنیا بھر میں داد سمیٹ رہے ہیں۔