کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود سے مکمل ابر آلود رہے گا اور آج دن بھر شہر میں شمال مشرقی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا 2 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب ملک میں موسم خشک اور سردرہنےکاامکان ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور پشاور اور کوئٹہ میں موسم خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا جبکہ ضلع بے نظیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔