لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں؟ اسدعمر کا دوٹوک اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر اسدعمر نے دوٹوک اعلان ‏کیا ہے کہ اب ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہو گا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب ‏رہی جس کو دنیا نےسراہا، کورونا پھیلاؤ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو بڑی حدتک روکنےمیں کامیاب ہوگئےہیں اب ملک میں ‏مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سی پیک کےتحت سرمایہ کاری کامجموعی تخمینہ 53 ارب ڈالرہے جس میں ‏‏13ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہو چکےہیں اور 12ارب ڈالر کےمنصوبےتکمیل کےقریب ہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 25ارب ڈالرسرمایہ کاری کےبعد مزید 28 ارب ڈالر کےمنصوبے ہیں سی پیک ‏منصوبوں کی تکمیل سےپاکستان کی معیشت میں انقلاب آئے گا چینی سرمایہ کاری سےپاکستان ‏میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے۔