کیا نیوزی لینڈ کے کپتان پاکستان کیخلاف سیریز کھیلیں گے؟

پاک نیوزی لینڈ سیریز

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے جمعہ کو کہا کہ بلیک کیپس کے کپتان کین ولیمسن اور اسٹار تیز گیند باز کائل جیمیسن کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے واپس لے لیا گیا ہے۔

بلیک کیپس نے کہا کہ اصل اسکواڈ میں نام ہونے کے باوجود، ولیمسن گزشتہ اپریل میں گھٹنے کی سرجری کے بعد مزید بحالی سے گزریں گے جب کہ جیمیسن ہیمسٹرنگ انجری کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

ان کی جگہ اوپنر راچن رویندرا اور تیز گیند باز جیکب ڈفی کو 27 دسمبر سے شروع ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شامل کیا جائے گا۔ ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔

ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ولیمسن اور جیمیسن کو 2024 کے اوائل میں جنوبی افریقا اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر نظر رکھتے ہوئے طبی مشورے پر واپس لے لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کین اور کائل دونوں ٹیسٹ کرکٹ کے اگلے بلاک میں جانے کے لیے بہترین جگہ پر ہوں۔