کراچی : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کے سب سے مقبول ترین گیم شو جیتو پاکستان میں حصہ لینے والے شرکاء سو تولہ سونا بھی جیت سکیں گے۔
اس بات کا اعلان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے جیتو پاکستان کے گزشتہ پروگرام میں تالیوں کی گونج میں کیا جس کا وہاں موجود حاضرین نے بھرپورانداز میں خیرمقدم کیا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی اس منفرد آفر کے چرچے عام ہیں اب دیکھنا ہے کہ آخر وہ کون سا خوش نصیب ہے جو سو تولہ سونا جیت کر اپنے گھر واپس لوٹتا ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز کے جیتو پاکستان میں اس وقت دلچسپ صورت حال پید اہو گئی جب ایک شخص نے 50 تولہ سونا جیت لیا جس پرمیزبان فہد مصطفیٰ نے ازراہ مذاق کہا کہ اگلے پروگرام میں سو تولہ سونا کے لیے کھیلا جائے گا جس کے لیے وہاں موجود سی ای او سلمان اقبال سے اجازت مانگی تو انہوں نے بلا توقف حامی بھر لی اور لائیو پروگرام میں اس کا اعلان بھی کردیا۔
Let see who will get a chance to play with 100 tola gold pic.twitter.com/BHnPhChS0Z
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 10, 2017
جیتو پاکستان اس وقت نہ صرف رمضان بلکہ سالہا سال مقبول رہنے والا پروگرام ہے جس نے شہرت کی بلندیوں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور لوگ اس پروگرام کے انتظار میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سارے کام چھوڑ کر ٹیلی ویژن پرنظریں جمائے بیٹھے رہتے ہیں لہذا اگر یہ کہا جائے کہ جیتو پاکستان کے باعث سڑکوں پر ویرانہ چھا جاتا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اپنے شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ ان کا معیار زندگی بلند کرنے کی پالیسی پرکاربند ہے جہاں اس گیم شو میں تحائف اور انعامات کی بارش کی جاتی وہیں بزرگ افراد کی اولین خواہش کوعمرہ ٹکٹ کی فراہمی سے پورا کرتا ہے اور دعائیں سمیٹتا ہے اسی طرح شانِ رمضان ہو یا شانِ افظار اس بات کو ترجیح پر رکھا جاتا ہے اور ان پروگرامز کے بہانے غرباء، مساکین اور مستحق افراد کی مالی مدد کا سلسلہ بھی جا رہتا ہے۔
جیتو پاکستان کامیابیوں کے پیچھے میزبان فہد مصطفیٰ کی اندازِ میزبانی کا بڑا ہاتھ ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے محبوب ترین میزبان بن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ پروگرام روز افزوں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اورشہرت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔