’انگلینڈ کیلیے ٹرننگ پوائنٹ‘

انگلینڈ

برطانوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت انگلینڈ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نے کہا ہے کہ دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت ٹیم کے لیے "ٹرننگ پوائنٹ” ثابت ہو سکتی ہے۔

وفاعی چیمپئن کے طور پر ورلڈکپ میں ٹائٹل کے دفاع میں برُی طرح ناکام رہنے والی انگلینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔

انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی لیکن بدھ کو نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگا میں اس نے شاندار واپسی کی ہے۔

لیونگ اسٹون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وقت بدلنے والا ہے مجھے لگتا ہے کہ بدھ ہمارے لئے ایک بڑا موڑ ثابت ہو سکتا ہے ہم نے پچھلے دو میچوں میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے لڑکوں کو بہت کچھ ملے گا۔

لیونگ اسٹون نے کیریبین میں انگلینڈ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں لیکن 30 سالہ کھلاڑی بلے سے زیادہ متاثر کن نہیں رہے، انہوں نے صرف 17 رنز بنائے۔

تیسرا اور آخری ون ڈے ہفتہ کو بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔