معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مردان کا 50 سالہ شخص کورونا وائرس سے چل بسا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا، 50 سالہ شخص عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے مردان لوٹا تھا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق شخص سے رابطےمیں رہنے والے افراد کی اسکریننگ کر رہے ہیں۔
With deep regret I confirm the death of first Pakistani due to #coronavirus. A 50 yr old male from Mardan recently returned from Umra, developed fever, cough & breathing difficulty and tested +ve for corona virus. Contacts are being screened. Our condolences to the family. <262>
— Zafar Mirza (@zfrmrza) March 18, 2020
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی کورونا سے ہونے والی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعادت خان 9 مارچ کو سعودی عرب سےپاکستان آیا تھا اور 17مارچ کو اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔