ملتان پولیس نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والی خاتون اور اس کے بچے کو لیاقت آباد سے بازیاب کرا لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان پولیس نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والی خاتون اور اس کے بچے کو لیاقت آباد سے بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس کی ٹیموں نے 5 گھنٹے آپریشن کے بعد خاتون اور اس کے بچے کو بازیاب کرایا جب کہ خاتون کے شوہر مرزا شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر اس کا شوہر، باپ، بھائی تشدد کرتے تھے اور اس کو مارنا چاہتے تھے جس کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر ملتان پولیس سے مدد طلب کی تھی۔