شادی سے انکار پر لڑکی نے دوست کو چاقو مار دیا

بھارت میں 26 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کو شادی سے انکار پر چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں افسوسناک واقعہ 16 اگست کو پیش آیا جہاں لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر بوائے فرینڈ کو زخمی کردیا۔

خاتون نے مبینہ طور پر پدنما نگر علاقے میہں 31 سالہ بوائے فرینڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے حملے کے بععد متاچرہ نوجوان گھر سے بھاگا اور اسپتال پہنچا بعد میں اس نے لڑکی کے خلاف شکایت درج کروائی۔

نوجوان کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو زخمی کرنے والی لڑکی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔