خاتون کی کمسن بیٹے کے ساتھ خودکشی کی کوشش ناکام

بھارت میں فائر بریگیڈ حکام نے خاتون کی کمسن بیٹے کے ساتھ خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں فائر بریگیڈ حکام راڈ کی مدد سے خاتون کے گھر میں داخل ہوئے خودکشی کرنے والی خاتون اور اس کے بچے کو ریسکیو کیا۔

ویڈیو میں خاتون کو حکام کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دونوں کو فلیٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

خاتون اپنے ہاتھ میں ماچس کے ڈبا لیے خود کو آگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی جب فائر سروس کے اہلکاروں نے اسے آتش گیر چیز چھین کر روک لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کارروائی سے دو جانیں بچ گئیں۔

خاتون مبینہ طور پر خاندان کے ساتھ بار بار جھگڑے کی وجہ سے پریشان تھی اور اس نے انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی جب اس کا شوہر کام پر تھا۔

بنگلورو کی وائٹ فیلڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔