یہ غلطی پولیس کے ‘گلے’ پڑ گئی

آسٹریلیا میں ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اسے آئس کریم کھانے پر غلطی سے ٹریفک ‏قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

مچل کورس نامی خاتون کو پولیس نے 496 آسٹریلوی ڈالر جرمانے کا نوٹس بھیجا جس میں دوران ‏ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا جرم بتایا گیا تھا۔

نوٹس ملنے پر اس خاتون کو دھچکا لگا اور اس نے جرمانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ‏کیا لیکن یہ ٹریفک پولیس کو غلطی کا احساس ہونے پر معاملے کو عدالت میں جانے سے روک دیا ‏گیا۔

ڈیش بورڈ پر پڑی آئسکریم کو پولیس نے غلطی سے موبائل فون سمجھ لیا اور قانونی کارروائی ‏کرتے ہوئے جرمانے کا نوٹس بھیجا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آئس کریم کھا رہی تھی کہ پولیس نے کپ کو موبائل سمجھ کر ٹریفک ‏قوانین کی خلاف ورزی سمجھ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس غلطی پر وہ پولیس کے ساتھ بہت زیادہ ‏سخت رویے نہیں اپنا رہی کیونکہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔