پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک غریب خاتون نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ریلوے لائن پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
خاتون پیدل اسپتال جا رہی تھی کہ اچانک ریلوے لائن پر طعبیت خراب ہوگئی۔ خاتون کی حالت دیکھ کر ایک شہری نے فوراً ریسکیو 1122 کو کال کی۔
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون کی حالات تشویشناک تھی۔ ٹیم کی خواتین اہلکار نے خاتون کی زچگی میں مدد فراہم کی۔ ڈیلویری کے بعد خاتون اور بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چند روز قبل ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں خاتون نے اسپتال کے مین گیٹ پر بچی کو جنم دیا تھا جس کے بعد کمشنر ساہیوال سید شعیب اقبال نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
خاتون نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے مین گیٹ پر بچی کو جنم دیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ایمبولینس کا کرایہ بھی نہ تھا، بچے کی پیدائش کے بعد اسپتال کے عملے نے فرضی کارروائی کی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ نومولود بچی صحت مند اور اس کی والدہ کے ساتھ اسپتال میں ہے۔