اسپتال کے مین گیٹ پر خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

اسپتال کے مین گیٹ پر خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں خاتون نے اسپتال کے مین گیٹ پر بچی کو جنم دے دیا جس کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے مین گیٹ پر خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ایمبولینس کا کرایہ بھی نہ تھا، بچے کی پیدائش کے بعد اسپتال کے عملے نے فرضی کارروائی کی۔

کمشنر ساہیوال سید شعیب اقبال نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے بتایا کہ کمشنر کے حکم پر انکوائری شروع کر دی گئی۔ ملک محمد افضل نے مریضہ کی آمد اور علاج کا ریکارڈ چیک کیا۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومولود بچی صحت مند اور اس کی والدہ کے ساتھ اسپتال میں ہے۔