لاہور کے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نے رکشے کے اندر جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر لاہور کے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پیش آیا، جہاں اسپتال لائی جانے والی خاتون نے رکشے کے اندر ہی دو بچیوں کو جنم دیا۔
جنرل اسپتال کے سیکیورٹی سپر وائزر نے خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ڈاکٹر کو دی جس پر ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسیں بروقت روڈ پر پہنچیں اور ماں اور نومولود بچیوں کی جان بچا لی۔
ماں کو اسپتال میں داخل جب کہ بچیوں کو نرسری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی جنرل اسپتال کے مطابق ماں اور دونوں بچیاں صحت مند ہیں۔ امید ہے کہ زچہ و بچہ کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔