ویڈیو: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

ویڈیو: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خاتون نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کانپور کے علاقے بارہ میں منگل کی شام شادی کی تقریب میں خاتون کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

خاتون نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا تھا جو پولیس تک پہنچ گئی۔ اب قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمہ کی تلاش میں ہیں۔

ڈی سی پی ساؤتھ زون رویندر کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ضلع میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ جنم لے رہا ہے۔

پولیس کے مطابق 11 فروری کو شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 5 سالہ بچہ ہلاک ہوا تھا۔ اسی طرح 2 فروری کو لکھنؤ میں تین افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔