خونخوار مگرمچھ کی خوفناک ویڈیو وائرل

مگرمچھ

مگر مچھ ایک خونخوار اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا جانور ہے جسے سامنے دیکھ کر انسان اس سے دور رہنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتا ہے۔

لیکن جانوروں سے محبت اور ان کا خیال رکھنے والے ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے ان کی نسل کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیاں وقف کررکھی ہیں اور وہ ان کی پرورش بھی دل و جان سے کرتے ہیں۔

آج ہم ایک ایسی ہی ویڈیو آپ کیلئے لائے ہیں کہ جسے دیکھ کر آپ خود حیرت زدہ رہ جائیں گے کیونکہ ایک عام آدمی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگل سے بہت بڑا اور خونخوار مگرمچھ غصیلے انداز میں آتا دکھائی دے رہا ہے جیسے وہ اپنے کسی شکار پر حملہ آور ہونے کیلئے آرہا ہے۔

اسی دوران مگرمچھ کے مضبوط جبڑے اور نوکدار لمبے دانتوں والے کھلے منہ کے اوپر ایک خاتون اسے تھپکی دیتے ہوئے اپنا ہاتھ رکھ دیتی ہے جس سے وہ فوراً ہی پرسکون ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنے کمنٹس میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جبکہ کسی نے اسے جانوروں سے محبت کی مثال قرار دیا۔