کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کی ہدایت کی جارہی ہے لیکن چند لوگ ایسے بھی ہیں جو ماسک کا استعمال نہیں کررہے اور انہیں ماسک پہننے کا کہا جائے تو وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔
بھارت سے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون نے ماسک نہ پہننے پر چالان کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی پٹائی کردی۔
مذکورہ واقعہ دہلی کے پیرا گڑھی میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے خاتون کا چالان کردیا۔
خاتون چالان کا سنتے ہی آپے سے باہر ہوگئیں اور اہلکاروں پر ناصرف لاتیں اور گھونسے برسائے بلکہ بری طرح ان کے بال بھی نوچ ڈالے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو ایک اہلکار روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن خاتون نے ہاتھ چھڑا کر دوسرے اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر اس کی پٹائی شروع کردی۔
#JUSTIN: Two women have been arrested from Outer Delhi’s Peeragarhi metro station for allegedly assaulting a civil defence volunteer when she stopped one of them for not wearing mask. An FIR has been registered against both of them. @IndianExpress, @ieDelhi pic.twitter.com/t1ev3Cj9Tx
— Mahender Singh Manral (@mahendermanral) August 9, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو ماسک نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔