ویڈیو: بیوی کا شوہر کو زنجیر سے باندھ کر تشدد

بیوی کا شوہر کو زنجیر سے باندھ کر تشدد

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بیوی نے جائیداد کے معاملے پر اپنے 50 سالہ شوہر کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت بھارتما کے نام سے ہوئی جس نے اپنے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے ہمراہ جائیداد کے تنازع پر شوہر پٹی نرسمہا کے ساتھ مار پٹائی کی۔

تنازع اُس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر نے قرضوں کی ادائیگی کیلیے اپنے نام پر ایک جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد میاں بیوی میں اختلافات ہوئے اور پٹی نرسمہا ایک سال کیلیے گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

حال ہی میں ملزمہ کو علم ہوا کہ اس کا شوہر یادادری ضلع کے پدمتی سومارم گاؤں میں موجود ہے۔ وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ شوہر کو گھر لائی اور زنجیر سے باندھ کر مارا۔ بھارتما نے شوہر پر دباؤ ڈالا کہ وہ جائیداد اس کے نام کر دے۔

ملزمہ کے پڑوسی نے خفیہ طریقے سے تشدد کی ویڈیو ریکارڈ کر کے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے پٹی نرسمہا کو بچایا اور خاتون اور اس کے بچوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔