بھارتی خاتون نے منہ میں سب سے زیادہ دانت ہونے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
قدرتی طور پر ہر انسان کے منہ میں کل 32 دانت ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے منہ میں اضافی دانت ہوتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 26 سالہ کلپنا بالن نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنایا جس کی وجہ ان کے منہ میں 38 دانتوں کا ہونا ہے اور اس لیے انہیں سب سے زیادہ دانت والی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔
کلپنا کے نچلے جبڑے میں 4 اضافی دانت ہے اور اوپری جبڑے میں 2 دانت ہیں۔
تاہم کلپنا کے دانتوں کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ دانت زیادہ بڑھ نہ جائیں کیونکہ انہیں آسانی سے نہیں ہٹایا جا سکتا، بالن نے دانتوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا، یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر بڑے ہو چکے تھے۔
اس کارنامے کو حاصل کرنے کے بعد بالن نے کہا کہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور یہ میری کامیابی ہے۔
اس سے قبل مردوں کی فہرست میں یہ ریکارڈ کینیڈا کے ایوانو میلون کے پاس ہے جن کے منہ میں 41 دانت گنے گئے تھے۔