خاتون کی ویڈیو: کےالیکٹرک عملے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں کےالیکٹرک عملے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

کے الیکٹرک عملے کی جانب سے خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنےکا معاملے میں ملوث 2ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ملزمان علی اکبر اور فیاض کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10،10ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج غربی کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔ ڈسٹرکٹ جج نےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کودرخواست ارسال کردی۔ عدالت نےآئندہ سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

https://urdu.arynews.tv/a-case-has-been-registered-against-k-electric-for-making-the-girls-video-viral/

کے الیکٹرک عملے  کیخلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ کے الیکٹرک عملے نے تھانے کے اندر خاتون کی معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔