اسلام آباد میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

خاتون زیادتی

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قدمہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ٹریل تھری پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں کہا ہے کہ متاثرہ خاتون شیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے، خاتون کا نعمان نامی شخص سے رابطہ ہوا جس نے نوکری کا جھانسہ دیکر راولپنڈی بلایا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے نوکری دلوانے کے بہانے اسی ہزار روپے بھی وصول کیے اور سیر کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کے مجھے ٹریل تھری پر لے گیا اور ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ملزم نے شور مچانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی تاہم پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔