آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردییا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 6 اکتوبر کو ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا سے کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پاکستان اپنے چوتھے میچ میں 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ بنگلا دیش کے حالات کی وجہ سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے حقوق بنگلا دیش کے پاس ہی رہیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 20 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔