معاشی حب کراچی میں ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔
وفاق کے تحت بننے والے گرین لائن منصوبے کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔ وفاقی حکومت نےمالی سال25-2024 کیلئےایک ارب کی رقم مختص کی۔
گرین لائن فیز ٹو میں نمائش سے کے ایم سی پارک تک 3 اسٹیشن تعمیر ہوں گے۔
گرین لائن فیز ٹوکےلیےگزشتہ مالی سال بھی 25کروڑ رکھے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال گرین لائن فیزٹو پر کوئی کام نہیں ہوسکا تھا۔
گرین لائن کے پہلے مرحلے کا کام 2021 میں مکمل ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں گرین لائن بس منصوبہ سرجانی سے نمائش تک مکمل ہوا اور دسمبر میں گرین لائن کےآپریشن کو 3 سال مکمل ہوں گے۔