لاہور : مسلم لیگ ن نے قائد نوازشریف کے استقبال کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی اور کہا پارٹی کسی بھی وقت نوازشریف کی واپسی کااعلان کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر ن لیگ نے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں ن لیگی کارکنوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے بھر پور تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
ن لیگ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ قومی اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر یوسی سطح پر نواز شریف کےاستقبال کی تیاریاں کریں۔
خط میں کہا گیا کہ ڈویژنل اورضلعی صدر، جنرل سیکرٹریز استقبال کی تیاریاں فوری شروع کریں،پارٹی کسی بھی وقت نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان کرسکتی ہے۔