کراچی : محکمہ ریلوئے نے رمضان المبارک کے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر کے اوقات رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح ساڑھے 7 تا دو پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔
ماہ رمضان میں جمعہ کو دفتر کے اوقات صبح ساڑھے7سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق پیر تا جمعرات نماز ظہر کے لئے دوپہر ایک تا 1:30 تک وقفہ ہوگا۔ جمعے کے روز دوپہر ایک تا 2 بجے نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔
ماہ رمضان میں ہفتے میں 6 دن کھلنے والے ریلوئے دفاتر کے اوقات پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 8 تا دو پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔
محکمہ ریلوے کے کراچی سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔ ریزرویشن دفاتر میں جمعے کی نماز کا وقفہ دوپہر ساڑھے12 سے 2 بجے تک ہو گا۔