کراچی کی محنت کش خاتون سب کے لیے مثال بن گئیں

کراچی محنت کش خاتون

رپورٹ: روحہ فاطمہ: کراچی میں کپڑوں کا اسٹال لگا کر پانچ بچوں کی پرورش کرنے والی خاتون روبینہ سب کے لیے مثال بن گئیں۔

ماں اپنی اولاد کی پرورش کے لیے ہر مشکل برداشت کرلیتی ہے، کراچی میں ایک ایسی ہی باہمت خاتون ہیں جو اپنے پانچ بچوں کی پرورش کے لیے بولٹن مارکیٹ میں کپڑوں کا اسٹال لگا رہی ہیں۔

خاتون کا بتانا ہے کہ وہ بولٹن مارکیٹ میں گزشتہ چالیس سالوں سے کپڑوں کا اسٹال لگا رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہر حال میں ان کے بچے سکھی رہیں۔

روبینہ کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح مارکیٹ آتی ہیں، کبھی یہ خیال آ بھی جائے کہ کام چھوڑ دوں تو ہمت نہیں ہوتی، حالات نے اس قدر مجبور کردیا ہے کہ ایک دن کی چھٹی کا مطلب ایک دن کا فاقہ ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کبھی آمدنی زیادہ ہوجاتی ہے کبھی کم ہوتی ہے کوشش ہوتی ہے کہ اتنی آمدنی ہوجائے کہ گھر کا گزر بسر چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تکلیف خود جھیل لیتی ہیں اور اپنا دکھ بچوں سے شیئر نہیں کرتیں۔

باہمت خاتون اپنی تمام مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کررہی ہیں اور لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔