ورلڈ کپ2019 : فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، آفیشل اینتھم بھی ریلیز کردیا گیا

صورتحال ایک جیسی ہوگئی

دبئی : آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان اور آفیشل اینتھم جاری کردیا، مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ2019 میں ہونے جارہا ہے ، آئی سی سی نے اس بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

رنر اپ ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر ملیں گے، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

لیگ میچز جیتنے والی ٹیمیں 40، 40 ہزار ڈالر کی حق دار ہوں گی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملے تھے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2019: وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان

علاوہ ازیں آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس کا آفیشل اینتھم "اسٹینڈ بائے” جاری کردیا، میگا ایونٹ کا انتھم برطانیہ کےمشہور گلوکاروں نے گایا ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ2019 کے لیے قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بات کا اعلان چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا۔