’کل افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی نئی ٹیم نظر آئے گی‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ہم نے آخری دو میچز اچھے نہیں کھیلے لیکن کل افغانستان کے خلاف پاکستان کی نئی ٹیم نظر آئے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے اگلے دو میچز کھیلنے کے لیے چنئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ کل افغانستان اور جمعے کو جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے چنئی میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری ٹیم آخری دو میچز اچھے نہیں کھیل سکی لیکن کم بیک کریں گے اور کل افغانستان کے خلاف پاکستان کی نئی ٹیم نظر آئے گی۔

امام الحق نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ بھی خراب کی اور اہم مواقع پر کیچز چھوڑے۔ پریکٹس کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ غلطیوں میں پر قابو پائیں۔

قومی اوپنر نے کہا کہ اس وقت پوری ٹیم کا فوکس اس بات پر ہے کہ کل افغانستان کے خلاف میچ جیتنا ہے۔