سابق انگلش آل راؤنڈر کیوسن پیٹرسن نے بھی جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن کی اننگز کی تعریف کردی۔
وانکڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا۔
ہینرک کلاسن نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے، ریزا ہینڈرکس 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئنٹن ڈی کاک 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ میکرون جونسن نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی کلاسن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ’براہ کرم مجھے بتائیں وائٹ بال کرکٹ میں اسپن کیخلاف کلاسن سے بہتر بلے باز کون ہے؟
پیٹرسن نے لکھا کہ کوئی ان کے قریب ہے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔
Please tell me who’s a better batter than Klaasen against spin, in white ball cricket?
Can’t think of any even close…?— Kevin Pietersen (@KP24) October 21, 2023