’بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر 2011 کی شکست کا بدلہ لیں گے‘

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر 2011 سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی میڈیا پر انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی خواب نہیں پاکستانی ذہن بنا چکے ہیں کہ احمد آباد میں ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت بھی جیت کے لیے میدان میں اترے گا۔

شعیب اختر نے جواب دیا کہ اس بار پاکستان نے بھارت کو نہیں چھوڑنا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جانا پاکستان کے خلاف بھارت میں کھیلنا جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو کوئی بھی ورلڈ کپ کے بارے میں بات نہیں کرے گا یہ صرف بھارت بمقابلہ پاکستان ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ گزشتہ پچاس ساٹھ سالوں کے بہترین ورلڈ کپ میں سے ایک ہونے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ 2023 سپر فور کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا پاکستان نے بھارت کو 266 رنز پر آل آؤٹ کیا لیکن بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز شروع نہ ہوسکی۔

کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں دس ستمبر بروز اتوار کو پھر پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔