جس طریقے سے ہم ورلڈکپ سے باہر ہوئے کرکٹ دیکھنا چھوڑدی، شرمیلا فاروقی

شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ جس طریقےسے ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئی ہے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شرمیلافاروقی نے کرکٹ کے حوالے سے بھی اظہار خیال کی اور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے خاصی مایوس نظر آئیں۔

شرمیلافاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کےحوالے سے ایشوز ہیں، ملک میں معاشی استحکام کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ ماہ پہلےدہشت گردی کے بہت سے واقعات ہوئے ہیں، آپریشن کا فیصلہ ایپکس کمیٹی میں ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بیٹھے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بتایا جارہا ہے کہ یہ اس طرح کا آپریشن نہیں ہے کہ نقل مکانی کرنی پڑے۔