ورلڈکپ فائنل کی پچ کس طرح کی ہوگی؟

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل شیڈول ہے، میچ کی پچ کیسی ہوگی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ فائنل بھی ویسی ہی سلو پچ پر ہوگا جیسا کے پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج کے میچ میں سلو پچ بنائی گئی تھی۔ اس پچ پر بال پڑنے کے بعد بیٹر تک پہنچے میں تھوڑا وقت لے گی۔

ایونٹ کی اب تک ناقابلِ تسخیر ٹیم بھارت کو پانچ بار کی چیمپئن سائیڈ آسٹریلیا سے فائنل میں مقابلہ کرنا ہے جبکہ گروپ اسٹیج میں میزبان نے کینگروز کو باآسانی مات دی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے ذریعے جو رپورٹ سامنے آرہی ہیں اس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی، یہاں گیند پڑنے کے بعد سلو آئے گی۔ یہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ جیسی پچ ہوگی جو کہ بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہوگی۔

پچ کیوریٹر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 315 تک رنز بھی بنا لے تو یہ ایک بہترین اسکورہوگا جس کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔ یہاں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔