ورلڈ کپ، آئی سی سی نے پاکستان کا بڑا مطالبہ مسترد کر دیا

آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں رکھا گیا ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر، نومبر میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور پاکستان کے اعتراض کے باوجود روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا ہندو انتہا پسندی کے گڑھ مانے جانے والے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے مذکورہ میچ کے علاوہ افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچز کے وینیو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے پی سی بی کے کسی بھی مطالبے کو نہیں‌ مانا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔