اہم بھارتی کھلاڑی نے شوپیس ایونٹ کو اپنا آخری ورلڈکپ قرار دے دیا

بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون موجودہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور وہ ان لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہونے کے متمنی ہیں۔

ایشون کا کہنا تھا کہ وہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا اور میں اسے سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، مجھے اچھا موقع ملا ہے اور یہ مجھے مزید مستحکم کریگا۔

اسپنر اکشر پٹیل کے ان فٹ ہونے کے بعد انھیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارتی اسکواڈ می جگہ ملی ہے جبکہ انھیں بطور اسپنر کافی اہم بھارتی ہتھیار کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے اور ٹیم کو ان سے کافی توقعات وابستہ ہیں

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کرکٹر نے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے شوپیش ایونٹ کو اپنا آخری عالمی ایونٹ قراردیا ہے جس کے پیچھے ایک وجہ ان کی عمر بھی ہوسکتی ہے۔

روی چندرن ایشون اب تک بھارت کی طرف سے 10 ورلڈکپ میچز کھیل چکے ہیں جب کہ انھوں نے اپنا آخری عالمی کپ 2015 میں کھلیا تھا جس میں انھوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھی۔

بھارت کی جس ٹیم نے 2011 میں ورلڈکپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا اس سائیڈ کے صرف دو ممبر ویرات کوہلی اور روی ایشون ہی موجودہ بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔