ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا دن تبدیل

ورلڈ کپ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے کچھ میچز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کو ہونے والا پاکستان اور سری لنکا کا میچ 11 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ 15 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ بھی 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ممبرز ممالک نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

جے شاہ نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ پاک بھارت میچ کا وینیو احمد آباد ہی رہے گا جبکہ تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوراتری تہوار کی وجہ سے سکیورٹی ایجنسیز نے بی سی سی آئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔