ورلڈ کپ میں پاکستان کا اہم میچ ری شیڈول

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اہم میچز ری شیڈول کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

پاک سری لنکا میچ کا وینیو تبدیل نہیں کیا گیا ہے میچ حیدرآباد دکن میں ہی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا جبکہ 10 اکتوبر کو انگلینڈ بنگلا دیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بنگلا دیش میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آؓاد میں ہوگا جبکہ پاک نیدرلینڈز میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔