جنوبی افریقہ کے سنچری میکر کلاسن نے انگلش کھلاڑی سے "معافی” کیوں مانگی؟

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی میچ کے بعد سنچری بنانے والے پروٹیز بیٹر نے انگلش کھلاڑی سے معافی مانگی۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ نے ایک بار پھر میگا ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور دفاعی چیمپئن کو 229 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

اس فتح میں اہم کردار پروٹیز کے مڈل آرڈر بیٹر ہینرک کلاسن کا رہا جنہوں نے 109 رنز بنائے تاہم میچ کے بعد انہوں نے حریف ٹیم انگلینڈ کے کھلاڑی مارک ووڈ سے جا کر معافی مانگ لی۔

کلاسن نے انگلش بولر مارک ووڈ کی لگا تار گیندوں پر شارٹ فائن لیگ ریجن پر باؤنڈری کے بعد ایک شاندار سیدھا چھکا لگایا اور 61 گیندوں پر اپنی پہلی ورلڈ کپ سنچری مکمل کی۔ سنچری کی تکمیل پر کلاسن نے ہوا میں گھونسا مارا اور وڈ کے انتہائی قریب جشن مناتے ہوئے اپنا بلا بھی گھمایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

غیر ملکی اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاس نے کہا کہ انہوں ںے میچ کے دوران اور بعد میں مارک ووڈ سے اپنی چوتھی ون ڈے سنچری مکمل پر جشن منانے کے انداز پر معذرت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کلاسن نے کہا کہ انہوں نے جس انداز میں جشن منایا اس پر انہیں افسوس ہے اور بعد میں اس طریقے پر میں نے ووڈ سے معافی بھی مانگی۔ تاہم میچ کے دوران ایسا ہونا ایک جذباتی ردعمل ہے۔ ووڈ نے بھی اپنے اوور کے دوران دو بار گیند میرے پیروں پر ماری جس سے مجھے کافی تکلیف ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا بیان بھی سامنے آیا کلاسن کا جشن منانے کا انداز بہت ہی اوور بورڈ تھا لیکن میچ کے بعد اس نے معافی مانگ کر اور اپنے غلط انداز کا اعتراف کرکے اس کی تلافی کر دی اور ووڈ نے بھی ان کی معافی کو قبول کر لیا۔

بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں وہ سنچری کرنے پر جذباتی ہو گئے تھے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اسے مارک ووڈ کے چہرے پر جشن منانے کی ضرورت تھی لیکن یہ اچھا ہوا کہ اس چند سیکنڈ بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور فوری معافی بھی مانگ لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے جب کہ 400 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اس بدترین شکست کے بعد دفاعی چیمپئن پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اسے میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے اپنے بقیہ پانچوں میچز بڑے مارجن کے ساتھ جیتنا ہوں گے۔