وان بیک کی ان سوئنگ کے سامنے آسٹریلوی اوپنر وکٹ نہ بچا سکے، ویڈیو

نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر لوگان وان بیک کی ان سوئنگ نے آسٹریلوی اوپنر جوش انگلیس کی وکٹیں اڑا دی، آئی سی سی نے عمدہ بولنگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم میچز جاری ہیں، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی تھروانانتھا پورم نامی شہر میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ نیدرلینڈز کے پیسر وان بیک کی عمدہ بولنگ نے آئی سی سی کی توجہ بھی اپنی جانب کھینچ لی۔

وان بیک نے اپنی ان سوئنگ سے کینگرو بیٹر جوش انگلیس کی وکٹیں بکھیر دی۔ آئی سی سی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹر ان کی عمدہ باؤل کو بالکل نہ سمجھ سکے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔

واضح رہے کہ بارش کے سبب نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے مابین وارم اپ میچ کو 23، 23 اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آخری اطلاعات آنے تک کینگروز نے 19 اوورز میں 137 رنز بنائے تھے اور ان کی 5 وکٹیں گری تھیں۔