دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی 21ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا آغاز

دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی 21ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا آغاز

دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی اکیسویں سالانہ جنرل میٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ اپنے خطاب میں ڈبلیو ایم او کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ آرگنائزیشن تعلیم عام کرنے کیلیے خصوصی توجہ دے گی۔

ڈبلیو ایم اومنیجمنٹ کمیٹی میٹنگ میں بورڈ آف ٹرسٹیز ڈبلیو ایم او، صدر سلمان اقبال اور ڈبلیو ایم او کے انٹرنیشنل چیپٹر کے عہدے داران موجود تھے۔

صدر سلمان اقبال نے کہا کہ ڈبلیو ایم او کی کنسٹیٹیوشن بہت مضبوط ہے، ڈبلیو ایم او کے سارے چیپٹرز کو معلوم ہے ہماری کمیونٹی کے مسائل کیا ہیں، ان کا فرض ہے کہ مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے تین سال میں ڈبلیو ایم او تعلیم اور ٹریننگ سینٹرز پر خاص توجہ دے گی۔ ڈبلیو ایم او کے بورڈ ممبرز نے ایونٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔