آئندہ سال بھارت میں ہونےوالےورلڈٹی20کالوگو جاری

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا لوگو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی جنگ آئندہ سال بھارت میں ہوگی۔ اس ایونٹ میں دنیا کی سولہ بہترین ٹیمیں گیارہ مارچ سے تین اپریل تک گراونڈ میں بھرپور ایکشن میں دکھائیں دیں گی۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا لوگو جاری کردیا ہے۔

سری لنکاکی ٹیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ سابق چیمپئین پاکستان اور بھارت بھی ٹائٹل جیتنے کے لئے بھرپور زور لگائیں گے۔