بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس نے دنیا بھر کو خوف زدہ کررکھا ہے، عالمی ادارہ صحت کے تحت طبی ماہرین اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں تاحال کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔
کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے عوام ماسک استعمال کررہے ہیں، بالخصوص چینی شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے جسم کو مکمل ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک بلی کی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے مالک کے ساتھ سڑک پر موجود تھی۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: برطانیہ میں چار لاکھ اموات کا خدشہ
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی بلی کی تصویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ چین کے ایک شہر کی ہے جس کے مالک نے اپنے پالتو جانور کی حفاظت کرنے کے لیے اُس کے منہ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا۔
A cat wearing face mask in #China amid #WuhanCoronavirus outbreak. pic.twitter.com/ZU3H3KTLAw
— W. B. Yeats (@WBYeats1865) February 10, 2020
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک نے بلی کے منہ کو نیلے رنگ کے ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف اُس کی آنکھیں ہی نظر آرہی ہیں۔ بلی کے تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ ووہان شہر کی تصویر ہے۔
Cat in china wearing mask for protection against the coronavirus. #Cat #China #coronavirus pic.twitter.com/wIOujYuDa9
— Eli Dror (@edrormba) February 15, 2020
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرچکی جبکہ 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ اور فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات بھی ہوچکی ہے۔