گلی میں کھیلتے بچے کو محلے داروں نے زدوکوب کیا، شکایت کےلیے آنیوالی ماں کو بھی ہمسائیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہمسائیوں کی جانب سے خاتون اور اس کے بچے پر تششد کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بچے پر تشدد کی شکایت کرنے ہمسائیوں کے ہاں جانے والی خاتون پر بھی تشدد کیا گیا، تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گلی میں کھیلنے پر حماد کو تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کی ماں ملزمان کے گھر شکایت کرنے گئی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان طارق اور وقار نے خاتون کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔